19 جون 2012 - 19:30

شام ميں مغرب کے حمايت يافتہ مسلح دہشتگردوں کے حملے ميں بيس سے زائد فوجي جاں بحق ہوگئے ہيں

ابنا: دمشق سے موصولہ رپورٹ کے مطابق  شام کے شمالي  علاقے ميں مسلح گروہوں کے ايک حملے ميں کم سے کم بيس شامي فوجي جاں بحق اور درجنوں زخمي ہوگئے - اس رپورٹ کے مطابق مسلح دہشتگردوں نے شام کي فوج پر يہ حملہ منگل کي رات ريف لاذقيہ نامي علاقے ميں کيا ہے - اس کے ساتھ ہي مختلف علاقوں ميں مسلح دہشتگردوں کے حملوں ميں عام شہري بھي مارے گئے ہيں -

ادھر حما نامي شہر ميں شامي فوج کي کاروائي ميں بہت سے مسلح دہشتگرد ہلاک ہوئے - حما ميں دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھاري مقدار ميں اسلحہ اور گولہ بارود بھي برآمد ہوا ہے - اسي کے ساتھ ادلب نامي علاقے ميں شام کے فوجيوں نے کئي بموں کو دھماکے سے پہلے ہي ناکارہ بنا ديا

.......

/169